5 دسمبر، 2025، 7:35 PM

بحریہ مکمل ہتھیاروں سے لیس اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، جنرل پاکپور

بحریہ مکمل ہتھیاروں سے لیس اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، جنرل پاکپور

جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ بحریہ کسی بھی معرکے کے لیے مکمل ہتھیاروں اور صلاحیتوں سے لیس ہے، مشق کے دوران لمبے فاصلے کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجربات سے ایران کی بحری طاقت واضح ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں جاری دفاعی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اپنی دفاعی تیاری اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بحریہ کسی بھی بحری معرکے کے لیے تمام ضروری ہتھیاروں اور صلاحیتوں سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران لمبے فاصلے کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی بڑی تعداد داغی گئی، جس سے ایران کی بحری طاقت اور دفاعی آمادگی واضح ہوئی۔

یاد رہے کہ اقتدار دفاعی مشق خلیج فارس میں شہید حاج محمد ناصری کی یاد میں جاری ہے جس میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے عزم کو ظاہر کیا۔

سپاہ پاسداران کے مطابق یہ مشق ایران کی بحری افواج کی جرات، دفاعی آمادگی اور خلیج فارس میں دفاعی اور آپریشنل صلاحیت بڑھانے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

News ID 1936912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha